نیو یارک اسٹیٹ کی زبان تک رسائی کی پالیسی ایگزیکٹیو اسٹیٹ ایجنسیوں سے درکار کرتی ہے کہ درخواست کردہ زبان میں ترجمے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے براہ راست عوامی خدمات مہیا کریں اور اہم فارم اور دستاویزات انگریزی کے علاوہ نیو یارک اسٹیٹ کی کم از کم 12 سب سے عام بولی جانے والی زبانوں میں فراہم کریں۔ اس سے اسٹیٹ کو انگریزی زبان کی محدود قابلیت رکھنے والے لوگوں کے لیے عوامی خدمات اور پروگراموں کی راہ میں حائل زبان کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس وقت، چوٹی کی بارہ زبانیں یہ ہیں: ہسپانوی، چینی، روسی، یِدش، بنگالی، کوریائی، ہیٹی کریول، اطالوی، عربی، پولش، فرانسیسی اور اردو۔
اگر آپ کو محسوس ہو کہ ہم نے آپ کو ترجمے کی موزوں خدمات فراہم نہیں کیں یا آپ کو کسی دستیاب ترجمہ شدہ دستاویز کی فراہمی سے انکار کیا ہے تو براہ مہربانی ہم تک اپنی رائے پہنچانے کے لیے ہمارا شکایتی فارم پُر کریں۔
اس شکایتی فارم میں آپ کی فراہم کردہ معلومات اسٹیٹ کی زبان تک رسائی کی خدمات کو بہتر بنانے میں مددگار ہوں گی۔ یہ فارم آپ سے اپنی رابطے کی معلومات فراہم کرنا درکار کرتا ہے تاکہ ہم آپ کو مطلع کر سکیں کہ ہم آپ کی شکایت کے ازالے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ آپ کی شکایت میں موجود تمام ذاتی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا۔
اگر آپ ہمارا زبان تک رسائی کا شکایتی فارم ڈائون لوڈ کرنے کے بعد پرنٹ اور پُر کر کے ہمیں واپس بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں تو براہ مہربانی نیچے کلک کریں۔